جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

وہ 6ممالک جہاں کے لوگ بغیر ویزے کے پاکستان آ سکتے ہیں ، وہ کون سے ممالک ہیں ؟ جانئے

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامدنے بتایا چھ ممالک کے لوگ بغیر ویزے کے پاکستان آسکے ہیں۔ان میں آئس لینڈ‘ مالدیپ ‘ نیپال‘ ٹونگو‘ ویسٹرن صومالیہ شامل ہیں سینیٹر احمد حسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادربلوچ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں فوجی آپریشن کے دوران فاٹا میں دہشتگردوں کی جانب سے 555تعلیمی ادارو کو تباہ کیا گیا جبکہ491جزوی طور پر تباہ ہوئے حکومت نے ان علاقوں کی بحالی کے لئے 100ارب روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں حکومت اے ڈی بی اور دیگر اداروں کی مالی مدد سے ان کی تعمیر کر رہی ہے ۔
سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ نادرا نے127ملین افراد کا اندراج کیا ہے جس میں106ملین بالغ اور 22ملین کم سن ہیں۔ نادرا کا اندراج بالغ آبادی کا 95فیصد ہے ۔ سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران اسلام آباد کی حدود سے12036مشتبہ افراد سے 5023غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے اور اس سلسلے میں4414مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نادرا ڈیٹا بیس کی ملک میں دوبارہ تصدیق کی شروعات سے لے کر اب تک کوئی ریکارڈ منسوخ نہیں کیا۔ تاہم 1420کیس بلاک کئے گئے ہی ں اور مزید تصدیق کے لئے ایجنسیوں کو بھی دیئے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے حکام نے تحریری طور پر بتایا کہ امریکہ کیس اتھ ایف 16کا سودا طے نہ پانے کے باعث پی اے ایف، رائل جارڈ مینن ایئر فورس کے ایف 16تھرڈ پارٹی ٹرانسفر(ٹی پی ٹی) کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے مزید برآں پی اے ایف ایکس ڈیفنس آرٹیکلز (ای ڈی اے) ایف 16و دیگر یورپی ممالک سے حاصل کرنے کے ذرائع تلاش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…