بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

’’آپ کہاں رہنا پسند فرمائیں گے؟‘‘ جیلر کا انوکھا سوال۔۔۔۔وسیم اختر، رؤف صدیقی‘ انیس قائم خانی نے کیا جواب دیا؟

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اہم سیاسی رہنماؤں کو جب کراچی کی سنٹرل جیل پہنچایا گیا تو جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کہاں رہنا پسند فرمائیں گے؟ تو وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خوانی تینوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرائے اور رؤف صدیقی نے ایک شعر پڑھا کہ ’’ہم ہوئے، تم ہوئے۔۔۔سنٹرل جیل کے اسیر ہوئے‘‘۔ جب انیس قائم خانی سے سوال کیا گیا کہ آپ ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ رہنا پسند کریں گے یا کہیں اور رہنا چاہیں گے؟ جس پر انیس قائم خانی نے جواب دیا کہ ہم تو آپ کے مہمان ہیں۔ آپ ہمیں جہاں مرضی رکھ لیں۔اس کے بعد وہاں خاموشی چھائی رہی۔
واضح رہے کہ انیس قائم خانی کی گرفتاری اور جیل منتقلی کے بعد فوراََ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال جیل پہنچ گئے اور وہاں کافی دیر کھڑے رہے کیونکہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ انیس قائم خانی نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے درخواست کی کہ ان کی اہلیہ اور بچے باہر کھڑے ہیں اور وہ کچھ سامان لے کر آ ئے ہیں ، ہمیں وہ سامان پہنچا دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…