لاہور(آن لائن) عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر سابق وزیراعظم یو سف رضا گیلا نی کی بیٹی فضاء بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے فضا گیلانی کے خلاف سابق شوہر نے بیٹے سے ملاقات کے لئے درخواست جمع کرا رکھی تھی۔ وارنٹ گرفتاری لاہور فیملی کورٹ کی جج جسٹس شازیہ مخدوم نے جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم گیلانی کی بیٹی فضا بتول گیلانی کے لاہور کی قیمتی کورٹ میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فضا بتول گیلانی کے خلاف ان کے سابق شوہر خرم نے بیٹے سے ملاقات کرانے کے لئے درخواست جمع کرا رکھی تھی۔ عدالت کے حکم کی عدم تعمیل پر بدھ کے روز فضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ فضاء بتول کو گرفتار کر کے 3ستمبر کو آئندہ عدالتی سماعت میں پیش کرے یاد رہے کہ فضاء بتول گیلانی کی خرم خان سے شادی1998میں ہوئی۔ دونوں کے درمیان ازدواجی رشتہ چند عرصہ ہی چل سکا جو بعد میں اختلافات کے باعث دونوں میں خلع ہو گئی۔