اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ترقی کا پہلا منصوبہ اور پہلا حدف ہمیشہ سے تعلیمی ادارے رہے ہیں ۔ مگر میڈیا ذرائع کے مطابق پافیصل آباد ریجن میں 550پرائمری سکول بند کر دئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ریجن کے 550پرا ئمری سکول ختم کر نے کا انکشاف ہوا ہے اور ختم کیے گئے سکولوں کی جگہ شادی ہال گراؤنڈ اور مذبحہ خا نے بنا دیے گئے۔ مطا بق محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتا یا کہ فیصل ریجن کے 550پرا ئمری سکو لوں کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔ ان سکولوں کی جگہ شادی ہال ،گرا ؤنڈ اور مذ بہ خا نے بنا دیے گئے جہاں مذبحہ خانوں اور شادی ہال کے مالکان دندناتے پھر رہے ہیں جو پنجاب حکو مت کا بیسک تعلیم کے سا تھ دشمنی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔