اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ہنزہ 08، گلگت04، بونجی، استور01، خضدار 02ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔