جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

انیس قائم خانی کی گرفتاری،مصطفی کمال نے اہم اعلان کردیا،ایم کیو ایم اب کیا کرے گی؟ خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انیس قائم خانی پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ اس میں ملوث نہیں ہیں ۔ہم نے جرم نہیں کیا لیکن پھر بھی سر جھکا کر عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔وسیم اختر اور رؤف صدیقی کو بند کرکے الطاف حسین کو چار دن مرسیہ پڑھنے کا موقع دے دیا ہے اور اب وہ مہاجر کارڈ استعمال کریں گے ۔انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب وہ ملک سے باہر تھے اور ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد مقدمے میں ان کا نام ڈالا گیا۔یہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ انیس قائم خانی کی ضمانت کے لئے آج (بدھ کو) ہائی کورٹ سے رجو ع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انیس قائم خانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب وہ ملک سے باہر تھے اور ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد مقدمے میں ان کا نام ڈالا گیا اور کہا گیا کہ مفرور کارکنان کا ان کے کہنے پر علاج کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے انیس قائم خانی کی ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعدہمارے پاس کارکنا ن کی پاکستان بھر سے کال آرہی ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ پریشان نہیں ہونا اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرنا بلکہ صبر وتحمل سے رہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں ،عدلیہ اور میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر عاصم سے انیس قائم خانی کبھی فون پر بات نہیں ہوئی۔ہم جو جد وجہد کر رہے ہیں یہ اس کی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان آئے ہیں اس روز سے پاکستان کی انتظامیہ اور اسٹبلشمنٹ کو کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو لاپتہ کرنا اوران کے قتل سے الطاف حسین کوکوئی فرق نہیں پڑتا ہے بلکہ اس سے ان کو فائدہ پہنچتا ہے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ الطاف حسین کواپنی سیاست کیلئے لاپتہ لوگ اور لاشیں چاہیے۔خدارا ہماری بات سنیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہماری بات سنی جا رہی ہے اور ہمارے پاس جو فیملز آرہی ہیں ان کے لاپتہ افراد کو رہا بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی کی ضمانت مسترد ہوئی ہے اور وہ جیل گئے ہیں لیکن میں ذاتی طور پر کہتاہوں کہ انیس قائم خانی نے یہ جرم نہیں کیا ہے۔مصطفی کمال نے سوال کیا کہ کیاان تمام معاملات سے ہماری پاکستانی کی انتظامیہ کے حوالے سے اچھا تاثر ہوگا۔ ہم نے جرم نہیں کیا لیکن پھر بھی سر جھکا کر عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 11جون کی تقریر میں الطاف حسین نے کہا کہ اگر میں کارکن ہوتا تو اکیلا 100 افراد کو قتل کرتا الطاف حسین اپنے کارکنان کو لوگوں کو قتل کرنے ترغیب دے رہے ہیں اور یہ سب کچھ رینجرز کے لئے سکھایا جا رہاہے۔الطاف حسین کہتے ہیں کہ ہمارا وقت آئے گا بزنس کمیونٹی کو کفن میں لپیٹیں گے۔اینکرز کے نام لے کر کہا جا رہا ہے کہ ان کے گھر والے مارے جائیں تو کارکنان پھول لے کر جائیں بہت سے اینکرز کے متعلق نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔افسوس ہے کہ الطاف حسین کی تقریر کو کارکنان سے جوڑ دیا جا تا ہے جبکہ کوئی بھی کارکن ان کی تقریر پر عمل نہیں کرتا ہے ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری اور ان پر تشدد سے الطاف حسین کوکوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے پاکستان کی اسٹبلشمنٹ الطاف حسین کی اس سازش کو سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انتظامیہ الطاف حسین کا کچھ نہیں کر پارہی ہے اس کی تقریر کو مہاجر قوم سے نا جوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی کو بند کرکے الطاف حسین کو چار دن مرسیہ پڑھنے کا موقع دے دیا ہے ۔انیس قائم خانی تو آجائیں گے ہم ضمانت کے لئے درخواست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے بتائیں کہ وہ ملک کے لئے کیا کر رہے ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ جو لوگ گرفتار ہیں ان میں سے کوئی بھی برا کام نہیں کرنا چاہتا ہے۔پہلے ان کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا اگر الطاف حسین کا کچھ نہیں کر سکتے ہیں تو ان بچوں پر بھی ظلم نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ دیکھیں کہ میرا لہجہ کیسا ہے بلکہ اس طرف توجہ دیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ہمارے ساتھ جو مرضی چاہے کر لیں ہم وطن پرست ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سیدھا راستہ بتا کر جہاں لے جایا جا رہا ہے وہ بند گلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے فاٹا اور بلوچستان کو پیکج دیا ہے ویسا ہی یہاں پر بھی کریں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد اب مہاجر کارڈ استعمال کریں گے ایسے اقدامات سے الطاف حسین کو سیاست کرنے کا موقع ملتا ہے میں یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کہ انیس قائم خانی کو گرفتار کیا گیا ہے ہم سب کچھ سہہ لیں گے لیکن بہت سے لوگ اس کو کیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پاگل نہیں ہوں کہ ایم کیو ایم اور ان کے کارکنان کی بات کر رہا ہوں۔اجمل پہاڑی اورصولت مرزا کو ان کی ماؤں نے قاتل پیدا نہیں کیا بلکہ الطاف حسین نے بنایا ہے ۔مزید صولت مرزا اور اجمل پہاڑی نہ بنائیں ۔اسکا کوئی اختتام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی باتوں کا بدلہ ایم کیو ایم کارکنان سے نہ لیا جائے آج کا واقعہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے ۔ راستوں میں امتحان نہ ہو تو سمجھو خدا نے قبول نہیں کیا پروردگار ہمیں آزما رہے ہیں اور ان کی مدد بھی ہمارے ساتھ ہے اور اللہ مشکلوں سے نکلنے کا راستہ بھی بتا رہا ہے تمام معاملات کوقانونی طور پر دیکھیں گے وسیم اختر اور رؤف صدیقی کو پکڑ کر کوئی بڑ اکام نہیں کیا ہے جو جرم کیا ہے اس میں انہیں پکڑیں۔ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں اگر صرف کارکنا ن کو پکڑا گیا تو آپریشن ڈی ریل ہو جائے گا۔لیکچر سننے والوں کو نہیں بلکہ لیکچر دینے والوں کو پکڑنا چاہیے ۔حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے گذارش کرتا ہوں کہ اس کیس پر نظر ثانی کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں بولتا رہوں گا چاہے میری کوئی بات سنے یا نہ سنے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کیس میں انیس قائم خانی کا نام نہیں ہے۔اگر الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں کرسکتے ہیں تو کارکنان کو رہا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…