راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف کے حوالے سے بینرز لگانے والے دوافراد کو اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف سے متعلق بینرز لگانے پر ارشد اور فہیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ حیدرشاہ کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالتوں نے دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔یادرہے کہ سڑکوں پر مووآن پاکستان نامی غیرمعروف تنظیم کی طرف سے آرمی چیف کیلئے بینرز لگائے گئے تھے جس میں اْنہیں ’آب آجاؤ‘ کی دعوت دی گئی تھی تاہم پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیاتھاکہ ان بینرز سے مسلح افواج کا کوئی تعلق نہیں