اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیرپرحکومتی خاموشی ٗ قومی کشمیرکانفرنس کے دور ان ایک شخص کاانتہائی اقدام،شرکاء ششدر

datetime 19  جولائی  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) قومی کشمیر کانفرنس کے دوران شرکاء کے سامنے ایک شخص نے حکومتی خاموشی پر احتجاجاً اپنی قمیض ہی پھاڑ دی۔یوم الحق کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے زیراہتمام قومی کشمیر کانفرنس کا انعاد کیا گیا ٗکانفرنس مین پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سمیت کئی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پرکشمیرکانفرنس میں برہان وانی کو خراج عقیدت اورشہداء کیلئے دعا کی گئی ٗ بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت بھی منظورکی گئی۔ قراداد کے متن کے مطابق پاکستان عالمی کانفرنس، اے پی سی اورپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے اور پاکستان کشمیر پر خصوصی نمائندے کا تقررکرے۔ قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیرمیں تشدد بند کرے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحاکانفرنس کے دوران کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے روا رکھے گئے مظالم پر حکومت اور کشمیر کمیٹی کی جانب سے عملی اقدامات کے بجائے لفظی جمع خرچ پر جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے کارکن مشتعل ہوگئے ٗاس دوران ایک مشتعل کارکن نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے اپنی قمیض پھاڑدی، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر موثر کردار ادا نہیں کیا جارہا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ12 روزکے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 49 کشمیر شہید ٗ3ہزار 500 سیز ائد زخمی ہوچکے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…