پیر‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی ،کتنی مہلت باقی ہے ؟خیبرپختونخوا نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ آئل ریفائنری کی کرک منتقلی سے متعلق باقاعدہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم آئل ریفائنری قابل عمل اور موزوں جگہ پر ہی بنے گی۔افغان مہاجرین کودسمبر2016 تک ٹائم دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں ان کی باعز ت واپسی کا انتظام ہو جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا پرویز خٹک سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اﷲ بنگش کے ہمراہ منگل کے روز مختصر دورے پر کوہاٹ پہنچے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر محمد ہمایون چاچا مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کوہاٹ میں پی ٹی آئی کو فعال بنانے کے لئے مرحوم محمد ہمایون چاچاکی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے ان کی موت سے پارٹی ایک مخلص اور سچے کارکن سے محروم ہو گئی۔وہ ملنسار، غریب پرور اور عاجز انسان تھے اور پوری پارٹی کو ان پر ناز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے آئل ریفائنری کی کرک منتقلی سے متعلق کہا کہ ایسا کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم آئل ریفائنری قابل عمل اور موزوں جگہ پر ہی بنے گی۔افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو دسمبر2016 تک ٹائم دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں ان کی باعز ت واپسی کا انتظام ہو جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے سی پیک منصوبے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پشاور ایکسپریس وے کو فیڈرل بجٹ میں شامل کرنے کے علاوہ جھنڈ سے کوہاٹ تک روڈ اور پشاور سے ڈی آئی خان تک ریلوے ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس سے خیبر پختونخوا سمیت پورا ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما آفتاب عالم آفریدی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے


یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…