چیچہ وطنی (این این آئی) چیچہ وطنی میں کزن کا رشتہ نہ ملنے پرنوجوان نیاپنے چچا کے گھروالوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے دو بچوں اور تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق عارف والا کا رہائشی اشفاق چیچہ وطنی کے چک 112 ایل میں اپنی چچازاد سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر ملزم اشفاق نے چچاکے گھر جا کر افراد خانہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے چچامحمد شریف ،اس کی خالہ پروین رضیہ بی بی، مناہل اور پانچ سالہ بہادر سمیت چھ افراد جھلس گئے ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔