اسلام آباد (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کی یا خون خرابہ ہوا تو 2014 ء کا دھرنا بھول جائیں گے ، بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن کا شور مچاتے رہے ، پانامہ لیکس میں ان کا نام آیا ہے اب عوام کو جواب دیں،نواز شریف کیخلاف عمران خان کی حمایت کرتا ہوں لیکن عمران خان کے غیر آئینی اقدامات کے موقف کی مخالفت کرتا ہوں اگر ہمیں آزادانہ اور برادری کا ماحول ملتا ہے توملک کا کوئی ایسا صوبہ نہیں جہاں ہم الیکشن نہ جیت سکیں ، ہماری جماعت نظریاتی جماعت ہے اپنے نظریات نہیں چھوڑ سکتے مفاہمت کی پالیسی میری نہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی پالیسی تھی ، مودی سرکارمقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو مار رہی ہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ منگل کو بلاول ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ ، سینیٹر شیری رحمان اور فریال تالپورسمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں نے جانیں قربانی کی ہیں ، کشمیری غیر مند لوگ ہیں مسلم لیگ ن ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ لوگ انکو ووٹ دیں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کام کرنے کا وقت آ گیا ہے عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی صرف کاروبار کا سوچتی ہے عوام کا نہیں سوچتی کشمیر میں حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے آزاد کشمیر ان کی ترجیح ہے تو انہوں نے اس کیلئے کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے یا خون خرابہ ہوتا ہے تو 2014 ء کے دھرنے کو بھول جائیں گے ۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ کے پاس دھاندلی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کوئی وجہ نہیں کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں تشدد کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم اور روزگار چاہتے ہیں پنجاب میں بے روزگاری حد سے زیادہ ہے بے روزگاری کی شرح پنجاب میں 6.9 فیصد ہے جبکہ سندھ میں 4.7 فیصد ہے تعلیم روزگار کے مواقعوں سے حکومت کی کارکردگی جانچی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے چھ یونیورسٹیاں بنائیں میڈیکل کالج بنائے پیپلز پارٹی کی کارکردگی دیکھیں اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی دیکھ لیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام آیا ہے پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام آنا شرمندگی کی بات ہے اپریل سے کہہ رہے ہیں لیکن آج تک پانامہ لیکس پر کچھ بھی نہیں ہوا یہ آف شور کمپنیاں بنا رہے تھے بے نظیر بھٹو پر انہوں نے کرپشن کے الزامات لگائے صدر زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا ٹیپس نکلے ججوں کو شریف خاندان نے بلیک میل کیا یہ کرپشن کا شور مچا رہے تھے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے جان دی شہید ذوالفقار بھٹو کی بیٹی کی کرپٹ ہے اور تخت رائیونڈ کے لوگ صاف ستھرے ہیں اب عوام ان سے جواب مانگ رہے ہیں یہ اب جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس میڈیا سیل نہیں ہوتی یہ لوگ سرمایہ دار نہیں اجارہ دار ہیں سٹیل مرغی انڈا سب پر ان کی اجارہ داری ہے وزیر خزانہ مارکیٹنگ کرتے ہیں کہ دال مہنگی ہے تو مرغی کھالو عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف عمران خان کی حمایت کرتا ہوں لیکن عمران خان کے غیر آئینی اقدامات کے موقف کی مخالفت کرتا ہوں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی میری نہیں بے نظیر بھٹو کی پالیسی تھی ہماری مصالحت کی پالیسی ساری جماعتوں کیلئے ہے مصالحتی پالیسی ن لیگ کیلئے ہی نہیں اپوزیشن جماعتوں کیلئے بھی ہے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادانہ اور برابری کا ماحول ملتا ہے تو ہم الیکشن جیتیں گے ہماری جماعت نظریاتی جماعت ہے اپنے نظریات نہیں چھوڑ سکتے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو مار رہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے نا مکمل مشن کو مکمل کروں گا ۔