کراچی (این این آئی) سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے سینٹرل جیل منتقل ہوتے وقت اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ضمانت غلط بنیادوں پر منسوخ کی گئی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے آرڈر کے پیرا نمبر 16 میں واضح لکھا ہے کہ رؤف صدیقی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں جبکہ رؤف صدیقی کبھی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن رہے ہی نہیں ہیں۔ میڈیا بھی اس بات کا گواہ ہے۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ میں ہر مقدمے کو سپریم کورٹ تک لے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ ہر موڑ پر قانون کا سامنا کریں گے۔ ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ہم اللہ کی عدالت میں فیصلہ چھوڑتے ہیں۔