لاہور ( این این آئی )وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے لیے سفارشات تیار کر لیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جن کی روشنی میں نئی رویت ہلال کمیٹی قائم کی جائی گی۔نئی رویت ہلال کمیٹی میں تمام مسالک کو نمائندگی دی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کو ہٹا کر چیئرمین کا انتخاب بھی نئے سرے سے کیا جائیگا ۔