لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونا دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمیت2ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر وں کے سامان کی تلاشی لی اور بیگ کے خفیہ خانوں سے وائٹ گولڈ برآمد ہوا ۔ ملزمان وائٹ گولڈ کو پاکستان سے دبئی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سامان کی تلاشی کے دوران انکے قبضیسے 7 کلو وائٹ گولڈ برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمہ صبا اور نثار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں وائٹ گولڈ کی قیمت کروڑوں میں ہے۔
لاہور ائیر پورٹ سے ایسی مہنگی ترین چیز سمگل کرتے ہوئے برآمد کہ سن کر آپ بھی چکرا جائیں گے
19
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں