جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

وہ کام جو میں کرنا چاہتا تھا ابھی تک نہیں ہو سکا, عمران خان نے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈڈیال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے، ترکی سے زیادہ پاکستانی قوم جمہوریت پسند ہے، وزیر اعظم صاحب جب بیرون ملک جاتے ہیں تو ان کی صاحبزادی مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ جاتی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے رائیونڈ میں 60کروڑ روپے کی بم پروف دیوار بنوائی ، میاں صاحب کچھ تو شرم کریں ، رائیونڈ کی دیوار عوام کے پیسوں سے بنائی گئی، میاں صاحب بیرون ملک دورے سے عوام کو کیا فائدہ پہنچایا ہے، اقتدار میں آنے کے بعد 1993میں 28فیکٹریاں بنائی،وزیر اعظم کے پاس جیسے جیسے طاقت آتی رہی پیسہ بناتے رہے اور بیرون ملک بھیجتے رہے۔ منگل کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مثالی ریاست بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے اور کوئی بھی قوم نظریے کے بغیر ختم ہو جاتی ہے ۔
حکمرانوں کو اگر عوام کے لیے کچھ کرنا ہو تو کر چکے ہوتے۔ آج پاکستان کی آدھی آبادی 2وقت کی روٹی نہیں کھا سکتی اور پاکستانی 33فیصد بچوں کو غذائیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، یہ وقت اپنی تقدیر بدلنے کا ہے۔ پاکستان کو نئی سوچ کی قیادت کی ضرورت ہے اور کے پی کے میں پہلی بار حکومت ملی تو بہت کچھ سیکھا ہے اور جو سیکھا ہے وہ آزاد کشمیر میں کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا بیٹا لندن میں 650کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے اور ٹیکس ادا نہیں کرتا ۔10سال پہلے پاکستان پر ایک ہزار روپے کا قرض تھا،3سالوں میں کشکول توڑنے والوں نے 6ہزار ارب روپے قرض لیا۔
کیا ہم تباہی کی طرف نہیں جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر بھیجتا ہے ۔ میاں صاحب نے اقتدار میں آکر 1993میں28فیکٹریاں بنائی ہیں، میاں صاحب کے پاس جیسے جیسے طاقت آرہی پیسہ بناتے جا رہے ہیں اور بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں، میاں صاحب بیرون ملک جاتے ہیں تو پیچھے ان کی بیٹی مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ جاتی ہے۔ اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں اور ویزے نہیں مل رہے ، کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں آتے ۔ حکمرانوں نے اگر عوام کیلئے کچھ کرنا ہوتا تو کر چکے ہوتے ، کے پی کے میں کرپشن بہت کم ہے مگر کے پی کے میں وہ نہیں ہوا جو ہم چاہتے تھے ۔ کرپشن پر ہاتھ ڈالیں گے تو نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی اور باہر بھی جائیں گے ۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جس میں کوئی احتساب سے نہیں بچ پائے گا ۔
ترقی سے زیادہ جمہوریت پسند پاکستانی قوم ہیں اور عوام جمہوریت کے محافظ ہوتے ہیں ، جمہوریت کو فوج سے نہیں وزیر اعظم نوازشریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے ۔ جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام کامیاب نہیں ہوتا اور جمہوریت میں جواب دینا ہوتا ہے ، پانامہ میں میاں صاحب کا نام ہم نہیں لائے ہیں ۔ میاں صاحب آپ سے جواب لے کر رہوں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے راؤنڈ میں 60 کروڑ روپے مالیت کی بم پروف دیوار بنوائی ، میاں صاحب کچھ تو شرم کریں راؤنڈ کی دیوار عوام کے پیسوں سے بنائی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…