ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے رہنما شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب بخاری طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شعیب بخاری طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جنہیں جمعہ کے روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق شعیب بخاری کا شمار پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا جو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے علاوہ لیبر منسٹر اور ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر بھی رہ چکے تھے۔ 2008 سے 2013 کے درمیان انہوں نے بطور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائز کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں خرابی صحت کے باعث انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ شعیب بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے علاوہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…