کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ میڈ یا سے خصوصی گفتگو کے دوران ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینا چاہتے ہیں، اویس شاہ کا اغواہونا تمام سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج تھا، کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز مبارک باد کی مستحق ہیں، انٹیلی جنس اداروں کو3 دن پہلیاغواکاروں کی جگہ کاعلم ہواتھا، اغواکاراویس شاہ کو افغانستان منتقل کرنا چاہتے تھے، یہ سیکیورٹی اداروں کی کامیابی ہے کہ اغواکاروں کو سرحد پارنہیں کرنے دیا گیا۔اس سے قبل گورنرسندھ نے آرمی چیف راحیل شریف کوفون کرکے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرانے پرمبارکبا ددی اورمسلح افواج کی کارروائی کوسراہا۔