کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے، منگل کی صبح4بجے ملزمان اویس شاہ کوافغانستان لے جاناچاہتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹانک ژوب روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پرملزمان کوروکاگیالیکن دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پررکنے کے بجائے فائرنگ کردی، اس دوران سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کی گاڑی کا ڈرائیور ماراگیا۔
2 دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونیکی کوشش بھی کی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران اویس شاہ برقع میں بازیاب ہوئے،تلاشی کے دوران گاڑی سے ڈرم میگزین،اے کے47 اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ دہشت گردوں کے دیگرساتھیوں کی تلاش کیلئے کراچی،جنوبی پنجاب اور فاٹا میں کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
دہشتگرد اویس شاہ کو کہاں لے جانا چاہتے تھے ؟ اہم انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں