اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں دھماکہ خیز انکشافات کر دیئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جاوید ہاشمی جو یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے جوکروں والا بیان دیا۔ عمران خان نے جنرل مشرف کے ساتھ کھڑے ہونے پر معافی تو مانگ لی لیکن کبھی جاوید ہاشمی نے معافی مانگی کہ وہ جنرل ضیاء الحق کی کیبنٹ کے وزیر تھے؟
سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اگر عمران خان کے ظرف کو ایک طرف رکھ دیا جائے اور وہ جاوید ہاشمی کے اوپر لگنے والے الزامات سامنے لے آئیں تو جاوید ہاشمی کی کیا حیثیت رہ جائے گی۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان کی تمام تر خامیاں اپنی جگہ لیکن یہ خوبی سب سے بڑی ہے کہ وہ ظرف کے مالک ہیں اور انہوں نے آج تک میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ جاوید ہاشمی پر لگنے والے وہ کون سے الزامات تھے جن کی بناء پر جاوید ہاشمی کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ جب عمران خان کے سامنے پارٹی اور عمران خان کیخلاف جاوید ہاشمی کے اقدامات کے ثبوت رکھے گئے تو عمران خان بے ہوش ہونے والے تھے کہ جاوید ہاشمی بھی یہ کام کر سکتا ہے؟ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان پر سب سے زیادہ تنقید ہم کرتے ہیں لیکن یہ ان کا ظرف ہے کہ انہوں نے جاوید ہاشمی بارے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
جاوید ہاشمی کی وجہ سے عمران خان کیوں بے ہوش ہونے لگے تھے؟ سینئر تجزیہ نگار اندر کی بات سامنے لے آئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں