اسلام آباد (آئی این پی)آزاد کشمیر میں 21جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے ایک غیر جانبدارانہ تجزیے کے مطابق حکمران پیپلز پارٹی کی شکست اور وفاق میں برسر اقتدار مسلم لیگ (ن) کے آزاد کشمیر میں بھی اقتدارامیں آنے کے روشن امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔تجزیے کے مطابق (ن) لیگ عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہو نے والی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 41نشستوں میں سے26سے 28نشستیں باآسانی جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ پی پی پی 4سے6 اور پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کا اتحاد 3سے5نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔تفصیلی جائزے کے مطابق حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں (ن )لیگ کے امیدوار چوہدری مسعود خالد اور پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اظہر صادق کے مابین سخت مقابلہ ہے تاہم اسوقت تک چوہدری مسعود خالد کی پوزیشن مضبوط ہے۔ حلقہ ایل اے 2چکسواری میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید پی ٹی آئی کے چوہدری ظفرا نور۔مسلم لیگ ن کے محمد نذیر انقلابی اور آزاد امیدوار چوہدری سائیں ذوالفقار کے درمیان مقابلہ ہے 1991 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اس حلقے میں میں نے کے باوجود محمد نذیر انقلابی ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید چوہدری ظفرا نور کے مابین انتہائی کانٹے دار مقابلے متوقع ہے۔ حلقہ ایل اے 3میرپور میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور (ن) لیگ کے چوہدری محمد سعید کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جیت کے زیادہ امکانات ہیں۔۔ حلقہ ایل اے 4کھڑی شریف میں مسلم لیگ ن کے چوہدری رخسار اور پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد حسین کے مابین حقیقی مقابلہ ہے۔ جس میں چوہدری رخسار احمد کو مخالف پر سبقت حاصل ہے ۔ حلقہ ایل اے 5برنالہ میں اصل مقابلہ لیگی ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر) وقار نور اور پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف کے مابین ہے۔ یہاں کرنل(ر) وقار کو معمولی سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 6سماہنی میں سابق وزیر چوہدری علی شان سونی (آزاد) راجہ مقصود(ن) لیگ اور چوہدری رزاق (پی ٹی آئی) کے درمیاں مقابلہ ہے ۔ لیکن آزاد امیدوار راجہ رزاق کی لیگی امیدوار راجہ مقصود کے حق میں دستبرداری سے راجہ مقصود کو اپنے مدمقابل دیگر امیدواران پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔ حلقہ ایل اے 7بھمبر میں حقیقی بھائیوں سابق سپیکر چوہدری انوار الحق (آزاد) اور چوہدری انعام الحق )ہی ٹی آئی )کے علاوہ مسلم لیگ ن سے چوہدری طارق فاروق انتخابی معرکے میں شامل ہیں تاہم اصلی مقابلہ چوہدری طارق فاروق اور چوہدری انوار الحق کے مابین ہے۔ اسوقت تک چوہدری انوار الحق کو معمولی سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 8کوٹلی میں ملک محمد نواز (مسلم کانفرنس)۔ملک محمد یوسفپی ٹی آئی اور چوہدری محمد الیاس پی پی پی میں مقابلہ ہے لیکن ملک محمد نواز کو واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 9نکیال میں اصل مقابلہ سردار فاروق سکندر اور وزیر حکومت چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کے مابین ہے۔ جسمیں سردار فاروق سکندر کو معمولی سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 10میں راجہ نصیر(پی ایم ایل این )،چوہدری اخلاق (پی ٹی آئی )اور چوہدری مظہر (پی پی پی )کے مابین مقابلہ ہے۔ تاہم راجہ نصیر (پی ایم ایل این )کو واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 11چڑھوئی میں سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین (پی پی پی )، راجہ اقبال (پی ایم ایل این )اور چوہدری شوکت فرید (پی ٹی آئی )کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔جہاں راجہ اقبال کو اسوقت تک معمولی سبقت حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 12 کھوئی رٹہ میں رفیق نیر (پی ٹی آئی )۔وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی(پی پی پی )جبکہ راجہ نثار(پی ایم ایل این )کے ٹکٹ پر اس انتخابی معرکے میں اترے ہیں ۔یہاں کی سیاست میں گجر، جاٹ اور راجپوت برادریوں کا بڑا عمل دخل ھے ۔یہاں کی انتخابی تاریخ میں جب بھی کسی ایک برادری کے دو امیدوار سامنے آئے تو ووٹ تقسیم ہونے کے باعث کسی دوسری برادری کو اس کا فائدہ پہنچا ۔مطلوب انقلابی اور رفیق نیر کا تعلق ایک ہی برادری سے ھے. اس تناظر میں راجہ نثار کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ھے ۔تاھم راجہ نثار اور چوہدری رفیق نیر کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ھے ۔ حلقہ ایل اے 13غربی باغ میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان (ایم سی )۔راجہ افتخار ایوب (پی ایم ایل این )اور جماعت اسلامی کے میجر(ر)لطیف خلیل کے مابین مقابلہ ہے۔جہاں تاحال سردار عتیق احمد خان کو برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل ا ے 14وسطی باغ میں مشتاق منہاس (پی ایم ایل این )،سردار قمر الزمان (پی پی پی )اور راجہ خورشید (پی ٹی آئی)کے مابین مقابلہ ہے۔ تاہم اب تک راجہ خورشید (پی ٹی آئی)کو معمولی سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 15شرقی باغ میں سردار میر اکبر (پی ایم ایل این )اور سردار ضیا القمر کے مابین مقابلہ ہے جسمیں سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے16حویلی میں چوہدری عبدالعزیز (پی ایم ایل این )اور خواجہ طارق سعید (پی پی پی )کے مابین مقابلہ ہے۔ جسمیں چوہدری عبدالعزیز کو واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 17عباسپور میں چوہدری یاسین گلشن (پی ایم ایل این )۔سردار امجد یوسف (پی پی پی)۔سردار قیوم خان نیازی (ایم سی )اور اصغر آفندی (پی ٹی آئی )اس انتخابی معرکے میں اترے ہیں ۔ جہاں چوہدری یاسین گلشن اور سردار قیوم نیازی کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تاہم سردار قیوم نیازی کو اسوقت تک معمولی سبقت حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 18ہجیرہ میں سردارخان بہادر خان (پی ایم ایل این )اور سردار کاشان مسعود (ایم سی )میں مقابلہ ہوگا۔ سردار بہادر خان واحد امیدواراسمبلی ہیں جو 1970 کی پہلی اسمبلی میں بھی منتخب ہوئے اور انھیں اس انتخاب میں بھی مخالف امیدواران پر معمولی سبقت حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 19راوالاکوٹ میں وزیر حکومت محترمہ فرزانہ یعقوب۔ سردار خالد ابراہیم (جے کے پی پی )اور جماعت اسلامی کے سردار اعجاز افضل میں مقابلہ ہے۔ تاہم اصل مقابلہ سردار خالد ابراہیم اور محترمہ فرزانہ یعقوب کے مابین ہے جسمیں سردار خالد ابراہیم کو سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 20پاچھیوٹ میں محترمہ شمشاد عزیز(پی پی پی )۔سردار محمود اقبال(جے کے پی پی )۔سردار صغیر چغتائی (ایم سی )ا مد مقابل ہیں جبکہ سردار صغیر چغتائی کو(پی ٹی آئی )اور جماعت اسلامی کی حمائیت حاصل ہے تاہم سردار محمود اقبال کو دیگر امیدواران پر معمولی سبقت حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 21پلندری میں جمعیت علما پاکستان(ف)کے مولانا سعید یوسف۔ سردار نجیب نقی(پی ایم ایل این )اور سردار عتیق سدوزئی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں یہاں سردار نجیب نقی کے مخالف امیدواران پر سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 22بلوچ میں سردار فاروق طاہر(پی ایم ایل این )۔سردار فہیم اختر ربانی (پی پی پی )۔راجہ ابرار الحق منہاس (پی ٹی آئی)اور ملک سجاد ضیا ایڈووکیٹ میدان میں ہیں تاہم سردار فاروق طاہر کو یہاں واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 23نیلم میں میا ں عبدالوحید(پی پی پی )۔میاں اخلاق رسول (پی ٹی آئی )۔سابق سپیکر شاہ غلام قادر(پی ایم ایل این )اور مفتی منصور (ایم سی )میدان میں ہیں جہاں شاہ غلام قادر کو واضح برتری حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 24کوٹلہ میں سردار جاوید ایوب (پی پی پی )۔محترمہ نورین عارف (پی ایم ایل این )۔میر عتیق الرحمان (ایم سی )اور سردار تبارک علی (پی ٹی آئی )میدان میں ہیں جہاں محترمہ نورین عارف کو اب تک برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 25لچھراٹ وزیر حکومت سید بازل نقوی(پی پی پی )۔سابق وزیر پیر مرتضی گیلانی (ایم سی )اور چوہدری شہزاد (پی ایم ایل این )میدان میں ہیں جہاں چوہدری شہزاد کو معمولی سبقت حاصل ہے۔حلقہ ایل اے 26مظفرآباد بیرسٹر افتخار گیلانی (پی ایم ایل این )۔خواجہ فاروق (پی ٹی آئی )اور محمد حنیف اعوان (پی پی پی )میدان میں ہیں ۔یہاں خواجہ فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ حلقہ ایل اے 27میں وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر (پی پی پی )، راجہ عبدالقیوم (پی ایم ایل این )اور راجہ ثاقب مجید(ایم سی )مد مقابل ہیں ۔ یہاں چوہدری لطیف اکبر اور راجہ عبدالقیوم کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم اسوقت تک راجہ عبدالقیوم کو معمولی سبقت حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 28میں راجہ فاروق حید ر خان (پی ایم ایل این )اور چوہدری اشفاق ظفر (پی پی پی )کے درمیان مقابلہ ہے۔ جہاں راجہ فاروق حیدر خان کو واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ ایل اے 29میں مصطفی بشیر (پی ایم ایل این )۔دیوان علی چغتائی (ایم سی )اور وزیر حکومت چوہدری عبدالرشید (پی پی پی )میدان میں ہیں جہاں (پی ٹی آئی)اور(ایم سی )کے مشترکہ امیدوار دیوان علی چغتائی کو واضح برتری حاصل ہے۔جبکہ مہاجرین جموں و کشمیر کے 12حلقہ جات میں مسلم لیگ ن کو 6سے8حلقہ جات۔(پی ٹی آئی )کو 2سے3جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم کانفرنس کو1/1حلقے میں واضح برتری حاصل ہے۔ تاہم کچھ حلقوں کے نتائج غیر متوقع بھی ہو سکتے ہ