لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سوشل میڈیا پر پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر نکلے۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت ان کے سوشل میڈیا پران کے فالوورز کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اس فہرست میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا دوسرا نمبرہے جن کے فالوورز کی تعداد 21لاکھ ہے۔ تحریک انصاف کے اسد عمر تیسرے اور پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف چوتھے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 14لاکھ فالوورز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔