ؒ ؒ لاہور( این این آئی )پاک فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کے بینرز آویزاں کرنے والے ’’مووآن پارٹی ‘‘ کے سربراہ میاں کامران کے خلاف لاہور کے تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ کی درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’موو آن پارٹی‘‘کے سربراہ میاں کامران نے آرمی چیف کے بینرز مال روڈ اور پرانی انارکلی کے علاقہ میں آویزاں کر رکھے ہیں جو بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے یہ اقدام آئین کے خلاف ہے ۔ پولیس نے درخواست پر میاں کامران کے خلاف مقدمہ کرلیا ۔ ایف آئی آر میں دفعہ 120A ، 124B اور 505 کے شامل ہے ۔