پشاور(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی نے خیبرپختونخوا کی جانب رخ کرلیا، سب سے زیادہ آن لائن ممبرشپ کے لیے درخواستیں کے پی اور بلوچستان سے موصول ہوئیں۔پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال کا پیغام لے کر خیبر پختونخوا پہنچ گئے ہیں،پارٹی رہنماء رضا ہارون، وسیم آفتاب اور آصف میمن تین روزہ دورے پر پشاور پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے بھی وکٹیں گرانے کا دعوی کیا۔رضاہارون کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے سب سے زیادہ پذیزائی ملی،پشاور میں قیام کے دوران تنظیم سازی پر خصوصی توجہ ہو گی،رضا ہارون نے کہا کہ آن لائن ممبر شب کے ذریعے بڑی تعداد میں نوجوان پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں،اور اب تنظم سازی کرکے پارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دفتر کا افتتاح اور پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے جب سے پارٹی کی بنیاد رکھا ہے مختلف جگوں پر جا کررابطے کررہے ہیں، سب سے زیادہ آن لائن ممبرشپ کے لیے درخواستیں کے پی اور بلوچستان سے موصول ہوئیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں دعوت دی ہے کہ یہاں پر قیادت کافقدان ہے، لوگوں کے کہنے پر دورہ کررہے ہیں، سارے نام ہمارے لیے بڑے ہیں جوبھی آئے گا خوش آمدید کہیں گے۔