جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

صوبائی دارلحکومت میں کمسن بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ،والدین میں خوف کی لہر دوڑ گئی

datetime 18  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت میں کمسن بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ، شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ، گجرپورہ میں اہل علاقہ نے 10سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے اغواء ہونے والی ایک بچی اور بچے کو بازیاب کروا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے کمسن بچوں کے اغواء کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث والدین خوف و ہراس میں میں مبتلا ہیں ۔ نجی ٹی وی نے پولیس ریکارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 6ماہ میں 207بچوں کے اغواء کے مقدمات درج ہوئے۔بچوں کی بازیابی کے لئے پولیس افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور4ایس پیز کی زیر نگرانی 100افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیموں کو گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔پولیس رپورٹ کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 56ملزمان کو چالان کیاگیا جبکہ 110مقدمات خارج ہوئے اغوا ء کے 52مقدمات زیر تفتیش، 43بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ اغوا ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 11سے 15سال کے درمیان ہیں، سب سے زائد 9بچے بادامی باغ سے اغوا ء کیے گئے۔پولیس کے مطابق 2015ء میں بچوں کے اغوا ء کے 319مقدمات درج کیے گئے۔بادامی باغ کے علاقے سے دو بچوں کے اغواء کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا تھا کہ اتوار کے روز بھی بادامی باغ میں نویں جماعت کے ایک طالبعلم عمیر کو اغواء کر لیا گیا جبکہ گڑھی شاہو کے علاقہ ریلوے برڈ کالونی سے بھی 13سالہ بچے بلال حسین کو اغوء کر لیا گیا جن کی گمشدگی کا مقدمہ متعلقہ تھانوں میں درج کر لیا گیا ہے ۔گزشتہ روز مصطفی آباد پولیس نے چاند رات کو 4روز کی اغواء ہونے والی بچی بازیاب کو حبیبیہ کالونی سے رابعہ نامی خاتون کے گھر سے بازیاب کروا لیا ۔ جس نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے ارم بی بی سے بچی کو گود لیا ہے ، ارم نے بچی دینے کے عوض ہزاروں روپے بھی لیے جبکہ ارم بی بی نے بیان دیا کہ رابعہ کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے بچی اسے دی ،رابعہ سے کوئی پیسے نہیں لیے ، بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کیا جائے گا ۔ انویسٹی گیشن پولیس نے بھی مغلپورہ سے دو روز قبل اغواء ہونے والے 13سالہ بچے خلیل کو منڈی بہاؤالدین سے بازیاب کروا لیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ 3اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز گجر پورہ سے 10سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ملزم آصف نے 10سالہ بچے کو اغواء کر کے موٹر سائیکل پر بٹھایا تاہم اہل علاقہ نے دیکھ کر ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…