کراچی (این این آئی) دہشت گردی کے خلاف بننے والی پہلی پاکستانی فلم ’’ بدل ‘‘ 22 جولائی سے پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم سوات کی سورش پر مبنی ہے فردوس جمال، جمال شاہ، ایوب کھوسو اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔ فردوس جمال نے فضل اللہ کا کردار جبکہ ایوب کھوسو نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں پاک فوج کے کارناموں اور ان کے ساتھ تعاون کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کا مرکزی گانا پشتو کے شاعر درویش درانی کی شاعری ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار و فلم ساز جمال شاہ نے کہا کہ یہ فلم ملک کے شمالی علاقوں میں 4 دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف ایک موثر فلم ہے جس میں آج کے نوجوانوں کے لئے مثبت پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مشکل حالات میں یہ فلم بنائی گئی ہے اور سوات کے علاقے میں ہی فلمائی گئی ہے۔
پاک فوج کی بڑی کامیابی پر مبنی فلم 22 جولائی سے پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی



















































