منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

حنا پرویز بٹ نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر دی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کر دی۔پیر کے روز جمع کرائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق ڈیرہ غاریخان کی رہائشی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے سگے بھائی وسیم نے ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے نشتر ہتپتال ملتان لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کیا اور ان کی رپورٹ کے مطابق اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ملزم وسیم نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں نے اپنی بہن کو اس لئے مارا ہے کیونکہ اس کی ویڈیو اور ٹی وی چینلز پر تنازعات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے میرا جینا محال کر دیا تھا۔ ملزم نے کہا کہ لوگوں کے طعنے مجھ سے بربرداشت نہیں ہو رہے تھے اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اپنی بہن کو قتل کر دوں گا اور قتل کرنے کے بعد سعودی عرب بھاگ جاؤں گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ مقتولہ قندیل بلوچ اپنے بھائی سمیت اپنے والدین کی مالی اعانت بھی کرتی تھی لیکن اچانک ملزم وسیم نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ غیرت کے نام پر قتل ہونیوال قندیل بلوچ کی موت سے نہ صرف میڈیا بلکہ این جی اوز اور سول سوسائٹیز میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اخبارات اور تمام ٹی وی چینلز پر قندیل بلوچ کی موت کے اسباب جاننا زیر بحث ہے۔ این جی اوز اور سول سوسائٹی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں کہ غیرت کے نام پر عورت کوقتل نہیں کیا جانا چاہئے اور یہ قتل گورنمنٹ کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ مقتولہ کے والدین کا گورنمنٹ انفورسمنٹ ایجنسیز سے پر زور مطالبہ ہے کہ ملزم کیخلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…