جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا

datetime 18  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلیے۔نظر ثانی اپیل کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے کہا کہ مجھے سنے بغیر عدالت کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ٗعدالت نے معاملے کو مفاد عامہ کی نظر سے جانچنے کی بجائے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ٗ پارلیمنٹ کے کرنے والے فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟اے کے ڈوگرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے معاملے میں عدالت پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…