لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو اگست میں تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 10فیصد اضافے کے ساتھ ملے گی ۔