اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کا جب بھی ذکر آتا ہے تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ٗ مفتی عبد القوی

datetime 18  جولائی  2016 |

ملتان(این این آئی) قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کا جب بھی ذکر آتا ہے تو ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ایک انٹرویو میں مفتی عبد القوی نے کہاکہ قندیل بلوچ کا جب بھی ذکر آتا ہے ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ٗقندیل بلوچ کو ویڈیوز سے زیادہ سیاست میں آنے کا شوق تھا۔مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کا اسکینڈل آنے کے بعد انہیں کوئی دھمکیاں موصول نہیں ہوئیں اور نا ہی لوگوں نے غلط رویہ اپنایا، بلکہ لوگوں نے تو اور بھی محبت کا اظہار کیا۔ قندیل بلوچ کے بھائی نے اسے قتل کیا جس پر اسے پھانسی کی سزا ملنی چاہیے ٗبعد از مرگ اعضاء کے عطیے سے متعلق مفتی عبدالقوی نے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنا جائز ہے اس حوالے سے ملک بھر کے علماء کرام سے مشاورت کے بعد اسے جائز قرار دیا گیاواضح رہے کہ قندیل بلوچ کت ساتھ سیلفیاں منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملے پر رویت ہلال کمیٹی میں ان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…