اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

قندیل بلو چ کا قتل ۔۔۔ سابق صدر نے بڑا مطا لبہ کر ڈالا

datetime 18  جولائی  2016 |

اسلا م آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کےخلاف قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غیرت کے نام پر قتل سنگین ترین جرم ہوتا ہے، ایسے قتل کےخلاف سینیٹ نے مارچ 2015میں قانون کا بل منظور کیا تھا،اس کے بعد سے مذکورہ قانون کا بل پارلیمنٹ سے منظوری کا منتظر ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ غیرت نام پر قتل کےخلاف بل کو تمام جماعتیں منظور کرچکی ہیں لیکن اس کے بعد بھی پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا قابل تعجب ہے۔ سابق صدر نے وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ وہ وعدہ کے مطابق مذکورہ قانون کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرائیں ۔
غیرت کے نام قتل کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پراتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کے بعدبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون زاہد حامد کی صدارت میں ہوگاجس میں سینیٹ سے منظور کردہ پیپلزپاٹی کے دو بلو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق سینیٹر صغری ٰ امام کے ترمیمی بل اورسینیٹر فرحت اللہ بابر کا جنسی تشدد کی روک تھام کا ترمیمی بل بھی زیر غور آئیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بلوں پر جے یو آئی ف کے اعتراضات تھے جنھیں دور کرلیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی صورت میں دونوں بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…