پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک )اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب دم توڑ گئے۔ محمد شعیب گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔سابق رکن خیبر پختونخوااسمبلی محمد شعیب گزشتہ رات صوابی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 9 بجے انہیں نشانہ بنایا۔محمد شعیب کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اے این پی کی قیادت نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ محمد شعیب کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ادا کی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب دم توڑ گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں