اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قندیل بلوچ کے قاتل بھائی وسیم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے پہلے بھی 2بار قندیل کو قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔دوران تفتیش قندیل کے قاتل بھائی نے انکشاف کیا کہ قندیل کے مفتی عبدالقوی کے ساتھ اسکینڈل کے بعد قتل کا ارادہ بنایا، قندیل کو دو بار قتل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی، عید کے دوسرے روز بھی قتل کی نیت سے ملتان گیا آخرکار اسے نشہ آور دوا کھلائی اور پھر گلا دبا کر مار ڈالا، منصوبہ تھا کہ قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاؤں گا۔وسیم نے بتایاکہ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسے موقع نہیں ملا تھا اور اسے اپنے کئے کا کوئی افسوس بھی نہیں۔ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو مارنے ملتان آیا لیکن موقع نہیں ملا تھا، قندیل بلوچ کو قتل کرنے سے قبل اس نے دودھ میں نیند کی 4 گولیاں ملا کردیں تھیں، جسے پینے کے بعد قندیل گہری نیند سو گئی اور جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موقع ملتے ہی قندیل کو ٹھکانے لگا کر فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔