ملاگوری(آئی این پی )ملاگوری میں افغان مہاجرین کیخلاف جاری آپریشن کے تیسرے دن سیکیورٹی فورسز نے 23گاڑیوں پر مشتمل قافلہ افغانستا ن بھجوا د یا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اتوارکو سیکیورٹی فورسز نے ملاگوری کے علاقے شیر برج ملک کلی میں تیسرے دن علاقے کو افغان مہاجرین سے کلئیر کر دیا۔ اتوار کو سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق23گاڑیوں کا قافلہ افغانستان کیلئے روانہ کر دیا جس کے بعد اس علاقے کو افغان مہاجرین سے کلئیر کر دیا گیاہے۔ جبکہ اُن کے گھروں کو بلڈوزرکے ذریعے سے مسمار کر دیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ملک کلی شیر برج میں رہائش پذیر افغان مہاجرین گذشتہ کئی دہائیوں سے یہاں پر رہائش پذیر تھے جوکہ چالیس سے زائد کی خاندانوں پر مشتمل تھے اور ان کی آبادی ایک ہزار سے زائد کی تھی اورماربل، ٹرانسپورٹ، مال مویشی و دیگر پیشے ان کے ذریعہ معاش تھے۔