اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و معروف سماجی کارکن جمیل عباسی کے والد انتقال کرگئے،بنی گالہ میں تدفین کردی گئی،رسم قل آج ایک بجے بنی گالہ میں ہوگی۔نماز جنازہ میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی،سابق چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری،تحریک انصاف کے حلقہ این اے49 سے امیدوار رکن قومی اسمبلی چوہدری الیاس مہربان،وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر راجہ اشفاق سرور ،سمیت سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جمیل عباسی کے والد راجہ گستاسب گزشتہ روز بنی گالہ میں انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ لکھوال گاؤں میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،نماز جنازہ جماعت الدعوتہ پاکستان کے شعبہ سیاسی امور کے انچارج حافظ عبد الرحمن مکی نے پڑھائی،نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ میں اتنی بڑی تعداد شریک ہوئی کہ بنی گالہ روڈ پر گاڑیوں کی اس حد تک قطاریں لگ گئیں کہ سڑک دو گھنٹے تک بلاک رہی۔۔