منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی میں پھنسے تمام 433 پاکستانی وطن پہنچ گئے

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی (آئی این پی)ترکی میں پھنسے 433 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے۔اسلام آباد ،لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔وطن لوٹنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ترکی میں افراتفری کا عالم تھا۔بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور انہوں نے ترکی میں مشکل وقت گزارا۔ترکی میں پھنسے تمام پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ترکش ایئرلائن کی پرواز سے 165 پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔ وطن واپسی پہنچنے پر شہری حکومت پر برس پڑے۔شہریوں کا کہناتھاکہ وطن واپسی کے لئے سفارتخانے سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔ ایئرپورٹ پر رات واش رومز میں گزارناپڑی۔ترکی میں محصور 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچے۔ شہریوں کا کہناتھا باغیوں کے حملے کے وقت صورتحال بہت خراب تھی۔ہر طرف سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں۔ترکش ایئرلائنز کی پرواز سے 50سے زائد شہری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ مسافروں کا کہناتھاکہ پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے ایئرپورٹ پر سخت پریشانی کاسامناکرناپڑا۔مسافروں نے ترکی میں کشیدہ حالات سے نکلنے اور بحفاظت پاک سرزمین پر قدم رکھنے پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں کچھ افراد پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے نالاں بھی نظر آئے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…