اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

جس نے ایک جان کو قتل کیااس نے انسانیت کا قتل کیا، مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ سے ملاقات کی وضاحت کردی

datetime 17  جولائی  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اورآئین ایسے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے۔قندیل کے قتل کے بعد الزام تراشی کرنے والوں کو عبرت حاصل کرنے سے متعلق بیان پر انہوں نے کہاکہ ایک عالم دین ہونے کی حیثیت سے وہ یہ کہتے ہیں یہ ایک المناک واقعہ ہے اور جس طرح سے انہیں قتل کیا گیا وہ اسلام اور آئین دونوں کے خلاف ہے۔ قرآن پاک میں بھی اللہ فرماتا ہے کہ جس نے ایک جان کو قتل کیااس نے انسانیت کا قتل کیاانھوں نے قندیل کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی سیلفیز اور ویڈیوز کے معاملہ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کراچی سے ملتان گئے تو قندیل نے انہیں 5 پیغامات ارسال کیے جن میں انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ان پیغامات کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کرکے اسی وقت انہیں معاف کردیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…