منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کے قاتل بھائی نے باضابطہ بیان دیدیا،قتل کیوں کیا؟ اور کون ملوث تھا؟ سوال کاجواب دیدیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/ڈیرہ غازی خان (این این آئی)سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے اس کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سی پی او اظہر اکرم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قبدیل بلوچ کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔مرکزی ملزم وسیم کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا، ملزم نے میڈیا کے سامنے قندیل بلوچ کے قتل کا اعتراف کیا۔ملزم وسیم نے بتایا کہ اس نے قندیل کو پہلے نشہ آور دوائی دی اور پھر گلا دبا کرقتل کردیا اور ڈی جی خان فرار ہوگیا۔ملزم نے کہا کہ اسے بہن کے قتل پر کوئی شرمندگی نہیں اور اس نے تنہا ہی یہ قتل کیاپولیس حکام نے ملزم وسیم کو پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش کیا جہاں اس نے ان سوالات کے جواب بھی دئیے۔ملزم کا کہنا تھا کہ قندیل کو جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے 11 بجے قتل کیا گیا۔ملزم نے کہاکہ قندیل کی وجہ سے ان کے خاندان کی بے عزتی ہو رہی تھی اور سوشل میڈیا پر قندیل کی جو ویڈیوز آئی تھیں ان پر لوگ انھیں طعنے دیتے تھے جو ان سے برداشت نہیں ہوتے تھے ادھر سی پی او نے بتایا کہ قندیل بلوچ کی ناک اور منہ بند کر کے ان کا سانس روکا گیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا انھیں ہلاک کرنے سے قبل کوئی نشہ آور شے دی گئی تھی یا نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم وسیم ڈیرہ غازی خان میں موبائل فونز کی دکان چلاتا ہے اور گذشتہ شب ہی اپنے والدین سے ملاقات کے لیے ملتان آیا تھا



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…