ملتان (این این آئی)ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل بھائی وسیم کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم وسیم کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور قتل کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں تاہم ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ملزم وسیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔