جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47ہوگئی،کرفیو کادائرہ وسیع ٗحریت رہنما دبدستور نظر بند ،بھارتی فوج کی مزید 20کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں بھیج دی گئیں

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزیددو نوجوانوں کی شہادت کے بعد حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 47ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے صف اول کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعدانتفادہ شروع ہوا تھا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے ہتھمولہ میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے شوکت احمد ملک نامی نوجوان کو شہیدکردیا جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا جسکے بعد اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کو 47ہو گئی بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں کی بوچھاڑسے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 25سو سے زائد کشمیری زخمی ہو چکے ہیں ٗ پیلٹ لگنے سے 120سے زائد افراد کی آنکھیں بری طرح سے متاثر ہو گئی ہیں اور ان میں سے متعدد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اتوار کو مسلسل 9ویں روز بھی علاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ جاری رہا جسکا مقصد عوام کو بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنا ہے عالمی برادری کو علاقے کی ابتر صورتحال اور بھارتی ریاستی دہشت سے بے خبر رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ٗ کیبل چینلز کی نشریات بھی بند کر دی گئی ہیں ۔جنوبی اضلاع اسلام آباد، کولگام ، پلوامہ سمیت دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ٗ اہم سڑکوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیاٗ بیج بہاڑہ سمیت مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی ٗ لوگوں نے بجلی کی اچانک بندش کو کٹھ پتلی انتظامیہ کا اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیا تاکہ ممتا ز کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل سے شہریوں کی توجہ ہٹا کر بجلی کی معطلی کی طرف لگائی جاسکے۔ ادھر متواتر کرفیو اور دیگر پابندیوں کے سبب مقبوضہ وادی میں ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، محمد اشرف صحرائی ، نعیم احمد خان شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، جاوید احمد میر، مختار احمد وازہ، ظفر اکبر بٹ، قاضی یاسر ، ایاز اکبر ا اور دیگر حریت رہنماؤں کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے مسلسل گھروں اورتھانوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کرنے لیے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کی مزید 20کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں بھیج دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے آٹھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہیں جنہیں کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی حاصل ہے ٗ 8جولائی کوممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھوں کے ماورائے عدالت قتل کے باعث مقبوضہ علاقے میں شروع ہونے والے انتفادہ کے دوان اب تک چالیس سے زائد کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ادھرمقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کو باقی دنیا سے بے خبر رکھنے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات دکھانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر پاکستانی چینلز کی نشریات دکھانا بند کردیں۔ حکم نامہ جاری کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات سے بے خبر رکھنا ہے کہ عالمی برادری باالخصوص پاکستانی عوام کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ننگی جارحیت پر کیسا ردعمل دکھارہے ہیں۔واضح رہے قابض انتظامیہ نے علاقے میں پہلے ہی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے ٗ گزشتہ روز سے تمام اخبارات کی اشاعت اور کیبل نیٹ ورکس پر بھی عائد کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…