کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو سخت سزا ملنی چاہیے، ملزم کو سخت سزا ملے تاکہ کوئی دوسرایہ نہ کر سکے۔ ہفتہ کو بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو سخت سزا ملنی چاہیے، ملزم کو سخت سزا ملے تاکہ کوئی دوسرا یہ نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے تحفظ کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔ غیرت کے نام پر قتل کا کوئی جواز نہیں۔
۔
















































