جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

آجر اور اجیر کے لئے نئے قانون کی منظوری ،شام سات بجے سے صبح آٹھ بجے کے دوران آپ یہ نہیں کر سکتے،خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 15سال سے 18سال کی عمرکے بچوں کی مشقت اور بالغ افراد کی خطرناک پیشوں میں ملازمت پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہوئے ’’بچوں سے مشقت کی ممانعت کے پنجاب آرڈیننس2016 ‘‘کی منظوری دیدی ، یہ آردیننس بچوں اور بالغ افراد کی غلامی کی کسی بھی شکل،ان کی خریدوفروخت و ٹریفیکنگ،قرض میں جکڑنا،زرعی غلامی،جبری و لازمی مشقت،مسلح تنازعات کے لئے زبردستی بھرتی جیسے عوامل کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے آرڈیننس کے تحت بچوں کو جسم ٖفروشی،فحش نگار ی و اداکاری،،غیر قانونی سرگرمیوں خاص طور پر منشیات کی تیاری ،خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتا ہے۔ اس آرڈیننس کا تیسرا اہم پہلوایسے پیشوں میں کام کرنے والے بالغ افراد کو کسی بھی استحصال سے تحفظ فراہم کرنا او ران کی ملازمت یا کام کو باقاعدہ قانونی شکل دینا ہے ۔یہ آرڈیننس ان پیشوں میں کام کرنے والے بالغ افراد کی ملازمت کے کام کے اوقات کا تعین کرتا اور تشریح کرتا ہے کہ آجر صنعتی ،تجارتی یا کاروباری ادارے میں کام کرنے والے بالغ فرد سے مقرر کردہ اوقات سے زائد کام نہ لیں ۔آرڈیننس کے مطابق آجر اپنے بالغ ملازم سے ایک دن میں آرام کے وقفے کے ایک گھنٹے کے لازمی دورانیے سمیت سات گھنٹو ں سے زائد اوقات کار سے ہر گز تجاوز نہیں کرے گا جبکہ بالغ افراد کے لئے شام سات بجے سے صبح آٹھ بجے کے دوران کام یا اوور ٹائم کی ممانعت ہو گی نیز کام کے اوقات سکول یا تعلیمی ادارو ں کے اوقات سے متصادم نہیں ہونگے جبکہ ہفتہ وار ایک تعطیل کی اجازت ہو گی ۔آرڈیننس کے مطابق کسی بھی صنعتی ،تجارتی و کاروباری ادارو ں میں ملازمین سے اس آرڈیننس کے بر خلاف کام لینے پر آجر کو کم از کم سات دن اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قید جبکہ دس ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی ۔اس کے علاوہ خطرناک پیشوں میں بالغ افراد سے مشقت لینے یا اس کی اجازت دینے پر چھ ماہ قید ،75ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں اکٹھی دی جا سکیں گی۔ان سزاؤں کے اگلے مرحلے میں خلاف ورزی پر کم از کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی ۔بچوں ا ور بالغ افراد کو غیر اخلاقی سر گرمی ،جسم فروشی ،منشیات کی تیاری یا خرید و فروخت کے لئے غلام بنانے پر 10لاکھ روپے تک جرمانہ ،پانچ سال قید یا دونوں سزائیں اکٹھی دی جا سکیں گی ۔گارڈین یا والدین کی موجودگی میں اس آریننس کے بر خلاف بچوں اور بالغ افراد سے کام لینے پر گارڈین اور والدین کوبھی آجر کے ہم پلہ سزا دی جائے گی ۔کسی بھی کاروباری ،تجارتی یا صنعتی ادارے کی حدود میں بچوں اور بالغ افراد کی موجودگی ان کی مشقت یا ملازمت تصور کی جائے گی ۔آرڈیننس کے مطابق خطرناک پیشوں کی تعریف میں کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرانسپورٹ ،سامان یا مال برداری اور کیٹرنگ کے شعبے میں ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک آنا جانا ،چلتی ٹرین میں آمدورفت ،ریلوے لائنوں کے درمیان کام کی انجام دہی،بندر گاہ کی حدود ،زیر زمین مائنز کے اندر اور زمین کے اوپر پتھر کی کانوں جہاں بلاسٹ کیا جاتا ہے پر کام یا اس میں مدد ،بجلی سے چلنے والی کٹنگ مشینوں جیسے آراء،قینچی ،گلوٹین ،زرعی مشینری ،تھریشرز ،چارہ کاٹنے والے مشینیں ،50والٹ سے زائد بجلی کی تاروں کا کام ،چمڑے کی رنگائی ،کرم کش و حشرات کش کی تیاری ،ہر قسم کے زہریلے مواد یا سرطان پیدا کرنے والے کیمیکلز ،سیمنٹ انڈسٹری ،آتشبازی ،لیکوڈ پٹرولیم گیس اور کمپرسڈ نیچرل گیس سلنڈرو ں کی بھرائی ،شیشے اور دھاتوں کی فرنس ،چوڑیوں کی تیاری ،کپڑا و قالین بافی ،سیوریج لائنوں ،جوہڑ اور سٹوریج ٹینکوں میں کام ،پتھروں کی کٹائی ،تمباکو ،نسوار اوربیڑی کی تیاری ،سرجیکل آلات کی تیاری،مسالوں کی پسائی ،بوائلر ہاؤس ،سینما و منی سینماگھر اور سائبر کلب ،صابن کی تیاری ،بلڈنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری وغیرہ شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…