اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم ممتاز راٹھور کے بیٹے اور سابق وزیربرقیات فیصل راٹھور اسلام آباد میں فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل راٹھور اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ ایف ٹین میں نامعلوم ملزمان نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ان کی گاڑی فائرنگ سے تباہ ہو گئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔واضح رہے کہ فیصل ممتاز راٹھور پر حویلی میں ن لیگ کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔