کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک )پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سال بعد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظور بورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس میں ہوا۔ جنرل منیجر اور ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جبکہ پے گروپ 5 سے 9 تک کی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے افسران کو اضافی تنخواہیں 2 مرحلوں میں دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں افسران کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ یکم جولائی2016 سے ہو گا۔ تنخواہوں میں مزید 20فیصد اضافہ کار کردگی کی بنیاد پر آئندہ سال ہوگا۔