پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک )پولیس نے پشاو ر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 6افغانیوں سمیت 63مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھانہ ماڑی اور ملحقہ علاقوں میں سر چ آپریشن کیا جس دوران 6افغان باشندوں سمیت 63مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سر چ آپریشن میں 100سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ حیات آباد ، سربند اور پشتخرہ میں سر چ آپریشن کے دوران دوا ساز اداروں کے 8نمائندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 8 افغانیو ں سمیت 31افراد بھی حراست میں ہیں۔دوا ساز اداروں کے نمائندے ممنوعہ اوقات میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آئے تھے جن کے خلاف دفعہ 188کے تحت کارروائی کی گئی