اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے اہم انکشافات کر دیئے۔ سینئر سیاستدان و اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس معاملے میں بہت تفصیل سے بات کی ہے کہ راحیل شریف والے پوسٹرز کیسے لگے۔ الیکشن کمیشن میں ’’مووآن پاکستان‘‘ نامی سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔ بینرز پر موو آن پاکستان کا نام اور فون نمبرز موجود ہیں۔ مووآن پاکستان نامی سیاسی جماعت کے بینرز آرٹیکل 6 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس غیر آئینی اقدام کو روکنے اور بینرز کو اتارنے کی حکومت نے جرات ہی نہیں کی کیونکہ وہ بہت خوف زدہ ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جب یہ بینرز لگے تھے تو حکومت فوری طور پر ایکشن لیتی ۔ بینر اتار دیتی اور بینرز لگانے والوں کو پکڑتی۔ حکومت مووآن پاکستان نامی سیاسی جماعت کے بینر لگانے والے ذمہ داران کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت چالان پیش کرتی اور مقدمہ چلاتی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ بینرز والے گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا؟ یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ حکومت جواب دے۔
حکومت راحیل شریف والے بینرز کیوں نہیں اتار رہی؟ سینئر سیاستدان نے کیا کہا؟ اندر کی بات سامنے آ گئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/Army-Chief.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں