اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنمما کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افشاں مسعود نام کی لڑکی جسے مبینہ طور پر عمران خان کی اہلیہ کہا جا رہا ہے۔ افشاں مسعود اس وقت بھی لندن میں موجود ہیں۔ افشاں مسعود گوہر مانیکا نامی ایک بڑی شخصیت کی پہلی بیوی تھیں۔ گوہر مانیکا اب فوت ہو چکے ہیں۔ گوہر مانیکا کے بعد افشاں مسعود نے ایک اور شخصیت سے شادی کی جس سے بعد میں طلاق ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت آن ریکارڈ بات کر رہا ہوں کہ اس وقت وہی افشاں مسعود سلمان شہباز کی ’گرل فرینڈ ‘ ہے ۔ افشاں مسعود کا عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی ان کی تحریک انصاف کی کسی شخصیت سے واقفیت ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کی شادی کے بارے میں جو ڈرامہ کیا یہ سارا کھیل مریم نواز کے میڈیا سیل نے کھیلا ہے۔ (ن) لیگ کے اس ڈرامے سے ٹی وی چینلز نے بے شرمی کی انتہا کر دی ہے۔
عمران خان کی مبینہ اہلیہ افشاں مسعود کاشہباز شریف کے بیٹے سے کیا تعلق ہے؟ فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ (ن) پر رکیک حملہ
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/1-10.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں