اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پولیس اہلکاروں کا بھارت میں علاج،حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں،ناقابل یقین انکشافات

datetime 13  جولائی  2016 |

لاہور(آن لائن) پولیس اہل کاروں کو علاج کے لئے بھارت بھیجنے کے معاملے پر حساس اداروں نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے پولیس اہل کاروں کو علاج کے لئے بھارت بھیجے جانے کا انکشاف کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ضمنی بجٹ میں پولیس اہل کاروں کو بھارت میں علاج کے لئے گرانٹ جاری کی گئی ہیں۔ ضمنی بجٹ 2015-16 کے مطابق پولیس کے متعدد اے ایس آئی، کانسٹیبلزکو علاج کے لئے لاکھوں روپے فنڈزدیئے گئے۔ سب انسپکٹرمحمدبوٹا کو 10 لاکھ 92 ہزار روپیب ھارت میں علاج کے لئے دیئے گئے۔ اے ایس آئی محمدنوازکی اہلیہ تنویرفاطمہ کو دوباربھارت میں علاج کے لئے 17 لاکھ 68 ہزار روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبل اعجازاحمد کو بھارت میں علاج کے لئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔ اے ایس آئی شفیق الرحمن کو بھی بھارت میں علاج کے لئے 7 لاکھ 88 ہزار روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبل محمداجمل کو بھی انڈیا میں علاج کے لئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے دیئے گئے۔دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے کئی افرادکو بھی بھارت میں علاج کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے جاری ہوئے۔ تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ بھارت میں نوازشریف کے خاندان کے کسی اہم ہسپتال میں کوئی شراکت داری تو نہیں ہے۔ دوسری جانب بجٹ میں اتفاق ہسپتال کو بھی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے فنڈز جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…