میر پور( آئی این پی )تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم ،سینئر وزیر یا کوئی بدمعاش وزیر نظرآجائے تو اسے گولی مار دو ، میں ذمہ دار ہوں۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز یہاں آفتاب پارک میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس حوالے سے ان کی تقریر کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔ اس جگہ ان کی حمایت میں لگے پوسٹرز بھی دکھائی دیئے تاہم اس دوران تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے انتہائی دھمکی آمیزلہجہ اختیار کیا اور اپنے کارکنوں سے کہا کہ الیکشن کے روز اگر آپ کو وہاں اگر وزیر اعظم ، سینئر وزیر یا کوئی بد معاش وزیر نظر آجائے تو اسے گولی مار دو باقی میں ذمہ دار ہوں گا۔