جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کراچی ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،دھڑا دھڑ گرفتاریاں،ہلچل مچ گئی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)شہر کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز30 افراد زیر حراست قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا،ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کالعدم جماعتوں کے کارندے دوبارہ سر اٹھانے لگے،تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کالعدم جماعتوں کے کارندوں ان کے سہولت کار اور مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ویسٹ زون کے علاقوں میں کالعدم جماعتوں نے اپنا نیٹ ورک بحال کرنا شروع کردیا ہے اور شہر میں پھر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کی تیاری کررہے ہیں،دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ اور سابق ایس ایس پی ویسٹ غلام اصر مہر کے جانے کے بعد کالعدم جماعت کے کارندے آزا ہوگئے ہیں اور ویسٹ زون میں اپنے اڈوں پر آزاد گھوم رہے ہیں ،لیکن موجودہ ڈی آئی جی ویسٹ ایس ایس پی ویسٹ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دئیے ہیں،ادھر حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کورنگی صنعتی ایریا،ویٹا چورنگی ،مہران ٹاؤن،قائد آباد ،شاہ لطیف ٹاؤن نمبر1 ،سہراب گوٹھ،جنجال گوٹھ،الاصف اسکوائر،الاعظم اسکوائر،نارتھ کاچی ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر31/B منگھوپیر چشمہ ،پیر آباد ،قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن اسلام چوک پر کارروائی کے دوران30 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقل کردیا،باخبر زرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھارئی مقدار میں اسلحہ ،بارود دستی بم سمت دیگر سامان برآمد ہوا ہے اور گرفتار افراد میں کالعدم جماعت ،سیاسی تنظیم اور مذہبی تنظیم کے دہشتگرد بھی شامل ہیں،ادھر پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن عمران کمیونکیشن کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر کے جوئے کی پرچیاں ،کمار کسامان اور دیگر سامان برآمد کرلیا،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں گزشتہ3 سالوں سے مذکورہ جوئے کا اڈہ چل رہا تھا،پیر آباد پولیس نے قصبہ کالونی میں کارروائی کے بعد2 ملزمان نادر خان اور علی شیر کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موبائل فونز ،موٹڑ سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…