اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئر مین، عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں چلانے پر متعدد ٹی وی چینلز کیخلاف شکایت پیمرا کو 13 جولائی 2016ء کو موصول ہو گئی۔پی ٹی آئی کے ایک وفد نے افتخار درانی ہیڈآف سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کی قیادت میں پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں شکایت چیئرمین ابصار عالم کوایک ملاقات کے دوران پیش کی۔ چیئرمین پیمرا نے شکایت مزید کارروائی کیلئے کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کو بھجوا دی۔ کونسل کا آئندہ اجلاس مورخہ 15 جولائی 2016ء کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں اس کیس کی سماعت بھی ہو گی۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان خبروں پر شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کا کہاتھا۔